سری نگر ، 26جولائی (یو ا ین آئی) حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی اور میرواعظ مولوی عمر فاروق کو گذشتہ رات دیر گئے پولیس تھانوں سے رہا کرکے اپنے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب جموں وکشمیر لبریشن
فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو 9 جولائی سے مسلسل پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید رکھا گیا ہے۔
میرواعظ کے میڈیا ایڈوائزرایڈوکیٹ شاہدالاسلام نے یو این آئی کو بتایا کہ حریت چیرمین کو گذشتہ رات پولیس تھانے سے رہا کردیا گیا۔